اسلام آباد میں کوئیک رسپانس فورس تشکیل 38 ٹیمیں فعال 26 گاڑیاں فراہم

پہلے مرحلے میں ہر ٹیم میں 20 ماتحت افسرواہلکار ہونگے، کسی بھی واقعے پرفوری موقع پرپہنچ کرکارروائی کریگی

پہلے مرحلے میں ہر ٹیم میں 20 ماتحت افسرواہلکار ہونگے، بعد میں 10 کا اضافہ کیا جائیگا، کسی بھی واقعے پرفوری موقع پرپہنچ کرکارروائی کریگی.فوٹو: رائٹرز

لاہور:
وزیراعظم نوازشریف کے حکم پروفاقی دارالحکومت میں کوئیک ریسپانس فورس تشکیل دیکراس کی 38 ٹیموں کوضلع بھر میں مکمل طورپرفعال کرد یا گیا ہے جبکہ ان کی تعدادبڑھانے کیلیے ہرٹیم میں مزید 10 اہلکاروں کا جلداضافہ کیا جائیگا۔

وزیراعظم نے وزارت داخلہ میں چندیوم قبل بریفنگ کے دوران جس میںوزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ،سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سکندرحیات سمیت تمام متعلقہ اعلیٰ حکام موجودتھے کومذکودہ حکم دیاتھاجس پرانسپکٹرجنرل اسلام آباد پولیس نے قلیل وقت کے دوران وفاقی پولیس کی جدید بنیادوں پرکوئیک ریسپانس فورس تشکیل دلوائی اور24سنگل کیبن گاڑیاںاور2شہہ زور گاڑیاں جنھیں موڈیفائی کیاگیاہے فورس کو فراہم کردی، وفاقی پولیس کے متعلقہ افسران نے دستیاب وسائل میں رہ کر وزیراعظم کی دی گئی ڈیڈلائن میں یہ ہدف حاصل کیاجسے آئندہ دنوں میں مزید بہترسے بہتر کرنے کی پالیسی پربھی عمل کیا جارہاہے۔




ذرائع کا کہنا ہے کہ پلان کے مطابق ہرٹیم میں30 ماتحت افسران واہلکاروں کا اسٹاف شامل کیاجاناہے مگرمحدودوسائل اور نفری کی وجہ سے پہلے مرحلہ میں20ماتحت افسران واہلکاروں پرمشتمل ہر ٹیم قائم کی گئی ہے،منصوبہ کے مطابق مجموعی طور پر36 ٹیمیں تین شفٹوں میں کام کریں گی جوکسی بھی واقعے کی صورت میںفوری طورپرموقع پر پہنچ کرکارروائی کرینگی،فورس کا سربراہ اورکمانڈنٹ ایس پی اینٹی ٹیرررسٹ اسکوارڈ محمد حفیظ کوتعینات کیاگیاہے۔

فورس کی ٹیمیں ضلع بھرمیں مختلف مقامات پرتعینات کی جاچکی ہیں جنھوں نے پورے تحرک کے ساتھ کام شروع کردیاہے،انسپکٹرجنرل اسلام آبادسکندرحیات نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ فورس تشکیل دیدی گئی ہے جس کی ٹیمیں مختلف مقامات پرتعینات کردی گئی ہیں ،ان کا کہناتھاکہ ہائی سیکیورٹی زون ہی نہیں بلکہ بلاتفریق پورے اسلام آبادپرفوکس کیاگیاہے تاکہ کسی بھی واقعے کی صورت میں متعلقہ علاقہ میںتعینات کیوآرایف کی ٹیم2سے 3منٹ میںجائے وقوع پرپہنچ جائے۔
Load Next Story