’’کراچی کے2 بڑے سناراب بھی اغواکاروں کے چنگل میں ہیں‘‘

ایک تاجر کا تعلق ایکسپورٹ، دوسرے کا خالص سونے کی خریدوفروخت سے ہے، ذرائع

اغواکاروں کی جانب سے دونوں تاجروں کی رہائی کیلیے50 ،50 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

VEHARI:
کراچی میں خالص سونے کی خریدوفروخت اورایکسپورٹ سے وابستہ 2بڑے تاجراب بھی اغوا کاروں کے چنگل میں ہیں جن کی بازیابی کے لیے تاوان کا بندوبست کیا جارہاہے۔

جیولرزایسوسی ایشن کے ایک سینئررکن نے ایکسپریس کوبتایاکہ ایک تاجر کاتعلق ایکسپورٹ جبکہ دوسرے کاتعلق خالص سونے کی خریدوفروخت سے بتایا جاتا ہے جن کی رہائی کیلیے 50/50 لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا گیاہے۔ایسوسی ایشن کے ذرائع کاکہناہے کہ تاوان اور بھتاادا کرنے کے90فیصدسے زائد واقعات ایسوسی ایشن کے علم میں بھی نہیں لائے گئے اور تاوان کی ادائیگی کرکے رہائی پانے کے بعدہی مارکیٹ میں واردات اور نئے شکار کے بارے میں چہ مہ گوئیاں شروع کی جاتی ہیں۔




گزشتہ ہفتے صدرکے علاقے پرانے سی آئی اے سینٹر کے قریب سے اغوا ہونے والے 60 سالہ تاجرنے تین گھنٹوں میں20لاکھ روپے کاتاوان ادا کیا مذکورہ تاجرکواسلحہ ریپئرنگ اورسرجری ومیڈیکل کے آلات فروخت کرنے والی دکانوں کے سامنے سے اغوا کیاگیا،8اغواکار2گاڑیوں میں سوار تھے مذکورہ تاجر نے15منٹ تک بھرپورمزاحمت کی تاہم اغوا کاروں نے اسے بیک وقت ٹانگوں اور ہاتھوں سے پکڑکربے بس کرکے گاڑی میں ڈال لیا،20لاکھ روپے تاوان دینے والے اس تاجر کا دعویٰ ہے کہ اغواکے مقام پرلگے سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے اغوا کاروں کی شناخت کی جاسکتی ہے۔اغوابرائے تاوان کی وارداتوں اور بھتہ خوری کاشکار کراچی کی سناربرادری آج اپنے احتجاجی لائحہ عمل کااعلان کرے گی جس میں ایک ہفتے کی کاروباری بندش،غیرمعینہ مدت کی ہڑتال اور ٹیکسوں کی عدم ادائیگی کے اعلانات متوقع ہے۔
Load Next Story