پونم پانڈے نے رئیلٹی شو میں شرکت کیلیے 3کروڑمانگ لیے

ممبئ:  ایک بھارتی ٹی وی چینل کی طرف سے رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 7میں شمولیت کے لیے اداکارہ پونم پانڈے کو 2 کروڑ روپے سے زیادہ کی پیشکش کی گئی ہے ۔

ذرائع نے بتایاکہ بگ باس کے اس سیزن کے لیے پونم پانڈے سے رابطہ بھی کیاگیاہے اور انھوں نے تین کروڑ روپے کا مطالبہ کیاتھا لیکن پروگرام کے منتظمین سوا دو کروڑ روپے تک دینے کے لیے تیار ہیں منتظمین کے مطابق بگ باس کے گزشتہ تین سیزنوں کے لیے بھی پونم پانڈے سے رابطہ کیاگیا تھا مگررقم کی وجہ سے ڈیل نہیں ہوسکی تھی ۔

واضح رہے کہ پونم پانڈے نے اسی سال جولائی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’نشہ‘‘ میں کام کیاتھا۔