اے وی سی سی کے سیل سے شہری بازیاب افسران عدالت طلب
مغوی محمد حبیب کوجوڈیشل مجسٹریٹ اور ہیڈ بیلف نے زخمی حالت میں بازیاب کرایا
سیشن جج کے حکم پر فاضل جج نے اے وی سی سی گارڈن پر چھاپہ مارا ، مغوی کو سیل سے شدید زخمی حالت میں بازیاب کیا. فوٹو: فائل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ اور ہیڈ بیلف نے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل گارڈن کے سیل پر چھاپہ مار کر 3روز سے محبوس شہری کو زخمی حالت میں بازیاب کرکے ذاتی مچلکے پر رہا کردیا۔
ذمے دار افسران کو آج سیشن جج کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا، پیرکو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی غلام مصطفی میمن نے نذیراں مائی کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز اور ہیڈ بیلف مدثر حسین کو مذکورہ تھانے پرچھاپہ مارنے اور مغوی محمد حبیب کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔
سیشن جج کے حکم پر فاضل جج نے اے وی سی سی گارڈن پر چھاپہ مارا ، مغوی کو سیل سے شدید زخمی حالت میں بازیاب کیا، تھانے کے ریکارڈ کے مطابق اس کے خلاف ایف آئی آر تھی اور نہ ہی کوئی روز نامچے میں انٹری تھی،فاضل جج نے فوری طور پر روزنامچہ کو سیل کیا ،انچارج اے وی سی سی اور انسپکٹر ممتاز کو آج (منگل) کو سیشن جج کے روبرو تمام ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیاگیاہے۔