ڈیرہ این اے 25 میں 18 ستمبر کو ضمنی انتخابات کرانیکا فیصلہ

ضمنی انتخابات میں مزید16 اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

ضمنی انتخابات میں مزید 16 اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ فوٹو : آن لائن/فائل

الیکشن کمیشن نے این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان کم ٹانک میں ضمنی انتخاب کیلیے18 ستمبر کو پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


ڈی جی الیکشن کمیشن شیرافگن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے مذکورہ حلقے میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہونے کی رپورٹ دی ہے۔ اس حلقے میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ 22 اگست کو ہونا تھی تاہم امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 20 اگست کو پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔
Load Next Story