کراچی سب انسپکٹر متحدہ اور مذہبی جماعت کے کارکن سمیت6 قتل
لیاری گینگ کے شیراز کامریڈ کے کارندے کو اغوا کرکے بلدیہ میں ماردیا گیا
محمود آباد، گولیمار چورنگی کے قریب پٹرول پمپ، لانڈھی چراغ ہوٹل کے قریب فائرنگ، منگھوپیر سلطان آباد میں پولیس اہلکار نشانہ بن گیا فوٹو: فائل
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس سب انسپکٹر، متحدہ اور اہلسنت و الجماعت کے کارکن سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے خلیل مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ ارمان ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، اہلسنت و الجماعت کے ترجمان کے مطابق مقتول ان کی جماعت کا کارکن تھا، ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے کارکنوں کے قاتل جلد گرفتار کیے جائیں۔ ڈاکس کے علاقے میں ماڑی پور روڈ پر ریلوے کوارٹرز کے قریب کچرا کنڈی سے میمن سوسائٹی کھڈا مارکیٹ کے رہائشی محمد عامرکی لاش ملی، ایس ایچ او ڈاکس مدد علی زرداری کے مطابق مقتول سیاہ شلوار قمیص میں ملبوس تھا ۔
جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد قتل کرکے لاش یہاں پھینک دی، سول اسپتال کے سینیئر ایم ایل او ڈاکٹر آفتاب چنڑ نے کہا کہ مقتول کو گردن کی ہڈی توڑ کر ہلاک کیا گیا، مقتول کی کھارادر میں گارمنٹس کی دکان تھی اور وہ اتوار کی دوپہر سے لاپتہ تھا، اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی بغدادی تھانے میں درج کرادی گئی تھی۔ منگھوپیر کے علاقے میں گرم چشمہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ زمان الدین ہلاک ہوگیا ، مقتول یعقوب شاہ بستی منگھوپیر کا رہائشی تھا ، مقتول کی پرچون کی دکان تھی ، ایس پی اورنگی ٹاؤن چوہدری اسد کے مطابق فوری طور پر مقتول کی کسی تنظیم سے وابستگی سامنے نہیں آسکی ہے۔
پیرآباد کے علاقے بنارس پل کے قریب واقع الوطن ہوٹل کے سامنے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے سب انسپکٹر 40 سالہ پیاروخان ولد اکرم خان کو شدید زخمی کر دیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس کا کہنا ہے مقتول یارو خان پیرآباد تھانے میں گزشتہ 12 سال سے تعینات تھا اور وہ گھر سے کچھ سامان لینے نکلا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا، پولیس نے ابتدائی تفتیش میں دعویٰ کیا ہے کہ یارو خان کے قتل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش گروپ کے کارندے ملوث ہو سکتے ہیں تاہم حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں روٹ 1-K بس اسٹاپ کے قریب پنکچر شاپ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ عمران ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق مقتول متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن اور اس کی پنکچر کی دکان تھی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے لاسی پاڑہ میںکار سوار ملزمان نے اپنے ہمراہ لائے ہوئے مغوی 30 سالہ جاوید حسین کو کار سے اتار کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا او ر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول لیاری کے علاقے بغدادی کا رہائشی تھا جبکہ مقتول کے بھائی کا اتوارکو بغدادی شاہ بیگ لین میں نکاح تھا، تقریب کے بعد جاوید واپس جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اسے اغوا کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لیاری گینگ وار کے کارندے شیراز کامریڈ کا دست راست بتایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمود آباد میں 45 سالہ لعل بخش، گولیمار چورنگی کے قریب پٹرول پمپ پر فائرنگ سے 40 سالہ قمر الدین ، منگھوپیر سلطان آباد میں پولیس اہلکار بخت زادہ، لانڈھی چراغ ہوٹل کے قریب 25 سالہ زاہد ، سچل کے علاقے گلشن قاسم میں 30سالہ علی اصغر زخمی ہوگیا ۔