واپڈا کا سرکلر ڈیبٹ 98ارب روپے تک پہنچ گیا ستمبر میں خسارہ بڑھنے کا امکان
پانی کی کمی کے باعث رواں ماہ ہائیڈرل پیداوارکم ہوجائے گی، ایس ای میپکو
سرکاری اور بڑے پرائیویٹ اداروں نے 78 ارب کے بل نہیں دیے، پانی کی کمی کے باعث رواں ماہ ہائیڈرل پیداوارکم ہوجائے گی، ایس ای میپکو. فوٹو: فائل
LONDON:
واپڈا کا سرکلر ڈیٹ دوبارہ 98 ارب تک پہنچ گیا ایس ای میپکو نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ صرف سرکاری اور بڑے پرائیویٹ اداروں نے 78 ارب کے بل ادا نہیں کیے۔
جبکہ رواں ماہ کے آخر سے یہ خسارہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پانی کی کمی کے باعث ستمبرکے آخر میں ہائیڈرل پیداوار کم ہوجائے گی اور زیادہ انحصار تھرمل پاور پر کرنا ہو گا۔
جس سے خسارہ تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سابقہ دور حکومت کے سرکلر ڈیٹ کی مد میں 480 ارب روپے ادا کیے تھے۔