6 ریڈ اسنوکر محمد آصف کو تیسرے میچ میں بھی شکست
ماجدعلی کو بھی اپنے دوسرے مقابلے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، آج اہم میچز ہوں گے
ماجدعلی کو بھی اپنے دوسرے مقابلے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، آج اہم میچز ہوں گے۔ فوٹو: فائل
لاہور:
عالمی چیمپئن محمدآصف کو 6 ریڈاسنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری ایونٹ میں ایک اور پاکستانی کھلاڑی محمد ماجد علی کوبھی اپنے دوسرے میچ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، موصولہ اطلاعات کے مطابق راؤنڈ رابن لیگ مرحلے کے گروپ ایچ میں شامل عالمی چیمپئن محمدآصف کو انگلینڈ کے عالمی نمبر 9 بیری واکسنز نے 5-2 سے قابو کرلیا۔
گذشتہ روز عالمی چیمپئن کو اپنے دونوں میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا،وہ بدھ کو ایونٹ میں اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہوئے دونوں میچز جیتنے کی کوشش کریں گے، صبح ان کا سامنا ویلز کے اینڈریو پیگٹ سے ہوگا جبکہ شام کے سیشن میں انگلش اسٹیو ڈیوس مقابل ہوں گے۔
دریں اثنا گروپ ایف میں شامل پاکستان کے دوسرے کھلاڑی اورایشین جونیئرنمبر 2 محمد ماجد علی کو دوسرے میچ میں آئر لینڈ کے کین ڈورتھی نے کسی دقت کے بغیر 5-1 سے مات دیدی، ماجدکو گذشتہ روز اپنے افتتاحی میچ میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ بدھ کومیتھیو ہیگز(ویلز) اور ریچا یوتھن یوتھارک (تھائی لینڈ) سے صف آرا ہوں گے۔