انڈسٹری کی بحالی باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے ہوگی معمررانا

پلاننگ نہ ہونے سے سینما گھر پلازوں ، شو رومز اور شادی ہالوں میں تبدیل ہوگئے.

معمر رانا نے کہا کہ فلم آج بھی میری پہلی چوائس ہے. (فوٹو ایکسپریس)

فلم انڈسٹری کی بحالی باتوں سے نہیں عملی طور پر کچھ کرنے سے ہوگی' جلد ہی بطور فلمساز اور ہدایتکار ایک بڑا پراجیکٹ لے کر آرہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار اداکار معمر رانا نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معمر رانا نے کہا کہ فلم میکنگ ایک مقبول اور تفریح کا سستا ترین ذریعہ ہے۔


جس کی مقبولیت کا اندازہ بالی وڈ اورہالی وڈ کی ہفتوں میں ایک ارب سے بھی زائد کے ریکارڈ بزنس سے لگایا جاسکتاہے۔ ہالی وڈ اوربالی وڈ کے علاوہ ایران ' مراکش ' روس سمیت دیگر ممالک میں بھی فلم میکنگ تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔ہمارے ہاں فلم انڈسٹری کسی پلاننگ کے بغیر ہی چلی آرہی تھی'اس دوران کسی نے بھی مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔ اس کا خمیازہ آج ہمیں ویران اسٹوڈیو اور سینمائوں کا تیزی کے ساتھ پلازوں ' شو رومز اور شادی ہالز کی شکل میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

معمر رانا نے کہا کہ فلم آج بھی میری پہلی چوائس ہے اسی لیے ٹی وی مصروفیت کے باوجود فلمی سرگرمیوں کے لیے وقت نکالتا ہوں۔ذاتی فلم شروع کرنے کے حوالے سے سوال پر انھوںنے کہا کہ دوسروں کی طرح بیان لگوانے کا کوئی شوق نہیں'وقت آنے پر سب کچھ بتائوں گا۔
Load Next Story