رینجرز کا سعید آباد رانگڑ محلے کا محاصرہ درجنوں افراد زیر حراست
شرافی گوٹھ، نئی کراچی، سائٹ اور اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کے چھاپے 17ملزمان گرفتار
شرافی گوٹھ، نئی کراچی، سائٹ اور اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کے چھاپے 17ملزمان گرفتار، فوٹو: فائل
رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر سعید آباد کے علاقے رانگڑ محلہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پورے علاقے کا محاصرہ کر کے تمام راستوں کو سیل کر دیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
حراست میں لیے جانے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جسے رینجرز نے اپنے قبضے میں لے لیا ۔ علاوہ ازیں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران تارکین وطن سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ شرافی گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او اخلاق احمد نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ میں چھاپہ مار کر مقامی فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈ پیر محسود کو گرفتار کر کے ریپیٹر اور منشیات برآمد کرلی گئی۔
ایس ایچ او سائٹ اے طفیل احمد نے سائٹ حبیب بینک چورنگی کے قریب سے مقابلے کے بعد ایک ملزم جمیل ولد فتح خان کو گرفتار کر کے ،ٹی ٹی پستول ، 16 گولیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی، سائٹ اے پولیس نے پٹھان کالونی سے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ڈھائی کلو گرام چرس برآمد کر لی اور غیر قانونی طور پر کراچی میں مقیم ظہیر اﷲ کو گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن غلام نبی آفریدی نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان زبیر اور امید علی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ایک ملزم پرویز کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول برآمد کر لی ، گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لایا گیا ، ایس ایچ او رضویہ ظفر اقبال نے پولیس پارٹی کی بھاری نفری کے ہمراہ ناظم آباد نمبر2 نادریہ ہوٹل کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ملزم زاہد خان کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 14 کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔