پشاورنان بائیوں کی ہڑتال روٹی کے نرخ 25 روپے تک پہنچ گئے
نواحی علاقوں میں دکانیں کھلی رہیں،شہرمیں شہریوں کوروٹی کے حصول میں مشکلات کا سامنا
نواحی علاقوں میں دکانیں کھلی رہیں،شہرمیں شہریوں کوروٹی کے حصول میں مشکلات کا سامنا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
صوبائی دارالحکومت پشاور میں نان بائیوں کے شٹر ڈائون ہڑتال کے باعث روٹی کی قیمت 25 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
جبکہ پشاور کے نواحی علاقوں میں نان بائیوں نے ہڑتال نہیں کی اور دکانیں کھلی رہیں۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں منگل کو پشاور سمیت صوبے کے بعض علاقوں میں شٹر ڈائون ہڑتال کی جسکے باعث شہریوں کوروٹی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ڈبل روٹی کی قیمت میں بڑھ گئی۔
نواحی علاقوں سے روٹی شہر کے مختلف بازاروں ہو ٹلوں کو پہنچا ئی گئی جبکہ اسپتال میں مریضوں اوران کے لواحقین کوبھی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔