برما کی فوج بھی بھارتی حدودمیں داخل سیکیورٹی اداروں میں ہلچل

برما کی فوج نے بھارت کے اندر گھس کر اس کے ایک سرحدی گاؤں میں کیمپ بھی لگا دیا۔

برما کی فوج نے بھارت کے اندر گھس کر اس کے ایک سرحدی گاؤں میں کیمپ بھی لگا دیا، فوٹو؛ فائل

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو ان دنوں سرحدی تنازعات کے باعث شدید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


لداخ میں چینی فوج کی مداخلت کے بعد اب برما کی فوج بھی بھارتی حدود میں داخل ہوگئی، برما کی فوج نے بھارت کے اندر گھس کر اس کے ایک سرحدی گاؤں میں کیمپ بھی لگا دیا جس سے سیکیورٹی اداروں میں ہلچل پائی جاتی ہے اور مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برما کی فوج کے درجنوں اہلکار منی پور کے چنڈل علاقے میں داخل ہوئے اورایک کیمپ لگا دیا۔
Load Next Story