جاپانی کمپنی ’’مٹسوئی‘‘ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند

مشیر تجارت سے کمپنی ایگزیکٹو نائب صدرکی ملاقات، سرمایہ کاری کی خواہش کا خیرمقدم، رزاق داؤد

مشیر تجارت سے کمپنی ایگزیکٹو نائب صدرکی ملاقات، سرمایہ کاری کی خواہش کا خیرمقدم، رزاق داؤد۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
جاپانی کمپنی مٹسوئی نے توانائی، مشینری،کیمیکل، خوراک، ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے جاپانی کمپنی مٹسوئی کے ایگزیکٹو نائب صدر موری موتو نے وفدکے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد نے مشیر تجارت کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی، ملاقات میں جاپانی کمپنی مٹسوئی نے توانائی، مشینری،کیمیکل، خوراک، ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہارکیا۔


مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے اور موجودہ حکومت ملک میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
Load Next Story