بھارتی ہٹ دھرمی جاری سری نگر مظفرآباد بس اور انٹرا کشمیر ٹرک سروس تاحال معطل

آر پار اپنے پیاروں کے ہاں آنے جانے والوں کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ،تجارت سے منسلک ہزاروں افراد بے روزگاری کا شکار

وادی کے دونوں اطراف کے ٹریول اینڈ ٹریڈ سینٹروں پر ویرانیوں کے بادل ، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ۔ فوٹوـ فائل

بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی جاری ہے جب کہ سرینگر مظفر آباد بس سروس اورانٹرا کشمیر ٹرک سروس کو بحال کرنے سے انکار کر دیا۔


بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی جاری 112روز گزرنے کے بعد سرینگر مظفر آباد بس سروس اور102روز گزرنے کے بعد بھی انٹرا کشمیر ٹرک سروس کو بحال کرنے سے انکار کر دیا آر پار اپنے پیاروں کے ہاں آنے جانے والوں کی خوشیاں مانند پڑ گئیں جبکہ تجارت سے منسلک ہزاروں افراد بے روزگاری کا شکارمنقسم کشمیر کے دونوں اطراف کے ٹریول اینڈ ٹریڈ سینٹروں پر مسلسل ویرانیوں کے بادل۔

پیر 17جون کے روز بھارت کی جانب سے معطل کی گئی سرینگر مظفرآباد بس سروس کو 112اور ٹرک سروس کی معطلی کو102دن مکمل ہو گئے۔ درجنوں مسافروں کے ٹرپل انٹری فارم کی بھارت کی جانب سے بس سروس کی مسلسل معطلی کے باعث معیاد ختم ہو گئی۔
Load Next Story