وزارت مذہبی امور نے الیکٹرونک حج مانیٹرنگ نظام وضع کردیا
خصوصی سیل میںٹول فری نمبروں پرشکایات رجسٹرکرائی جاسکیں گی،جب تک شکایات کاازالہ نہیں ہوگاوہ سسٹم میں موجودرہیں گی .
خصوصی سیل میںٹول فری نمبروں پرشکایات رجسٹرکرائی جاسکیں گی،جب تک شکایات کاازالہ نہیں ہوگاوہ سسٹم میں موجودرہیں گی. فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
وزارت مذہبی امورنے حج 2013ء میں حاجیوں کی شکایات کی رجسٹریشن اوران کے ازالے سمیت مجموعی طورپرحج آپریشن کی مانیٹرنگ کے لیے الیکٹرانک حج مانیٹرنگ کانظام وضع کردیاہے۔
جس کے تحت ویب سائٹ،اینڈ رائیڈ فون،سعودی عرب اوروزارت مذہبی امور میں قائم خصوصی سیل میںٹول فری نمبروں پرشکایات رجسٹرکرائی جاسکیں گی،جب تک شکایات کاازالہ نہیں ہوگاوہ سسٹم میں موجودرہیں گی اور72گھنٹے بعدوفاقی وزیراور سیکریٹری مذہبی امورکوالیکٹرانک پیغام کے ذریعے متعلقہ افسر کی کوتاہی کاپتہ چل جائے گا۔
وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس کرنے ہوئے کہاکہ حج آپریشن رواں ماہ 9ستمبرسے شروع کیاجارہاہے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،سعودی عرب میںسرکاری اسکیم کے تحت122رہائشی عمارتیں حاصل کر لی گئی ہیں،انھوں نے کہاکہ حاجیوں کے موبائل نمبرزحاصل کر لیے گئے ہیں جن پر انھیں حج معلومات سمیت دیگرسفری اوررہائشی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
حاجیوں کی شکایات کا ازالہ ہرصورت ہوسکے گا،حاجیوں کوپاکستان میں شکایت درج کرانے کیلیے ٹول فری نمبر0800-77000 جبکہ سعودی عرب میں800-1166622پرشکایات کے اندراج کے علاوہ سعودی عرب سے پاکستان میں فون نمبر 924235880135 پراندراج کرایاجاسکے گا۔آن لائن کے مطابق سرداریوسف نے دعوی کیاکہ حج 2013ء پاکستان کی تاریخ کامثالی حج ہوگا،حجاز مقدس میں جوعازمین خودقربانی کرناچاہیں انھیں پیسے واپس کردیے جائیں گے۔