کئی علاقوں میں قلت آب شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

سرجانی،ملیر،لانڈھی،کورنگی،لیاقت آباد،نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے وتمام سیکٹرز،لیاری ،گلستان جوہرکے مکین پریشان

پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جہانگیر کوارٹر کے مکین گھروں سے باہر نکل آئے،سڑک بند ،حکومت کیخلاف نعرے فوٹو :فائل

سرجانی ٹائون ،ملیر ،لانڈھی ، کورنگی ،لیاقت آباد ،نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے سمیت تمام سیکٹرز ،لیاری ،کیماڑی ،بلدیہ ٹائون ، گلستان جوہر،گلشن اقبال ،جہانگیرکوارٹر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

سرجانی ٹائون ،ملیر ،لانڈھی ، کورنگی ،لیاقت آباد ،نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے،الیون ای سیکٹر 8سمیت تمام سیکٹرز ،لیاری ،کیماڑی ،بلدیہ ٹائون ، گلستان جوہر،گلشن اقبال ،جہانگیرکوارٹر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

بدھ کی صبح 10 بجے کے قریب جہانگیر کوارٹر کے مکین گھروں سے باہر نکل کر تین ہٹی سے گرومندر جانے آنے والی سڑکوں پر روکاٹیں کھڑی کرکے سڑک بند کردی جس کے باعث تین ہٹی اور گرومندر کے اطراف میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ٹریفک پولیس نے پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالیں کے لیے متبادل راستہ دیا گیا اس کے باوجود ایک گھنٹے تک ٹریفک جام رہا۔


مظاہرین کا کہنا تھا کہ جہانگیر کوارٹرز کے مکین ہر مہینے پانی کا بل ادا کرتے ہیں،اس کے باوجود واٹر بورڈ کا عملہ پانی فراہم نہیں کر رہا ہے۔ ہم پانی کی بوند بوند کو ترس گئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اتنا پانی بھی نہیں ہوتا کہ وضو کرسکیں، واٹر بورڈ کے دفتر جاکر روزانہ شکایت کرتے ہیں اس کے باوجود متعلقہ ادارے کے کان پر جون تک نہیں رینگتی، مجبور ہوکر مظاہرہ کرنے سڑکوں پر نکلے ہیں۔

مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ واٹر بورڈ کا عملہ ان کا پانی ٹینکر مافیا کو سپلائی کر رہا ہے ٹینکر مافیا منہ مانگی قمیت کے عوض پانی فروخت کرتا ہے جو کہ سراسر غلط ہے مظاہرین نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے ان کے علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کی جائے اور واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایا کہ 24گھنٹے کے اندر ان کی پانی کی سپلائی بحال ہوجائیگی جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
Load Next Story