کورنگی کازوے کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر شروع کی جائےثاقب سومرو
کورنگی کاز وے کے علاوہ شہر کی مختلف سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری شروع کیا جائیگا، ایڈ منسٹیٹر کراچی
کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں ، پلوں اور کاز وے کی تعمیر و مرمت کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو : محمد عظیم/ ایکسپریس
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ثاقب احمد سومرو نے کہا ہے کہ کورنگی کاز وے کو ہنگامی طور پر تعمیر کرنے اور شہر کی مختلف سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری شروع کیا جائے۔
یہ بات انھوں نے آج ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں مون سون کی بارشوں کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں ، پلوں اور کاز وے کی تعمیر و مرمت کا جائزہ لیا گیا، ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ نیاز احمد سومرو، پانچوں ضلعوں کے چیف انجینئرز ، ایگزیکٹو انجینئرز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ہدایت کی کہ آج سے سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کو پر کیا جائے اور کورنگی کاز وے کی تعمیر کا فوری آغاز کیا جائے، انھوں نے کہا کہ اس سڑک کے ٹوٹنے کے باعث کورنگی، لانڈھی ،ملیر اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے، انھوں نے کہا کہ لانڈھی کورنگی جانے والے ٹریفک کو رش کے اوقات میں اور بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اس کاز وے پر آج سے ہی کام شروع کیا جائے اور اگلے پندرہ سے بیس روز میں مکمل کرلیا جائے۔