ٹنڈو الٰہیار آمد جیالوں کی ڈی سی آفس میں گھسنے پر بد مزگی
آصفہ کی آمد پرجیے بھٹو کے نعرے، کئی اراکین اسمبلی بھی رش میں پھنس گئے
آصفہ بھٹو اپنی پھوپھی و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن و دیگر کے ہمراہ ڈی سی آفس پہنچیں۔ فوٹو : فائل
صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی ٹنڈوالٰہیار آمد کے موقع پر جیالوں کی ڈی سی آفس میں گھسنے کی کوشش پر بدمزگی ہو گئی، صوبائی وزیر اور اراکین سندھ اسمبلی بھی جیالوں کے رش میں پھنس گئے۔
آصفہ بھٹو اپنی پھوپھی و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن و دیگر کے ہمراہ ڈی سی آفس پہنچیں تو فضا جیے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھی اور وہاں موجود جیالوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے آصفہ بھٹو اور فریال تالپر سے ملاقات کیلیے ڈی سی آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
لیکن پولیس نے انہیں روک دیا جس پردھکم پیل اور بد مزگی ہو گئی اور کارکنان کے رش میں آصفہ بھٹوکے پروٹوکول آفیسر، صوبائی وزیر جام خان شورو سمیت کئی اراکین سندھ اسمبلی بھی پھنس گئے جنہیں بعد میں شناخت کرانے کے بعد ڈی سی آفس جانیکی اجازت دی گئی۔