میئر کراچی نے زائد پارکنگ فیس لینے والے 16 ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کر دیا
چارجڈ پارکنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے، شہریوں کو تنگ کرنے والے ملازمین کو بھی نہیں چھوڑیں گے، وسیم اختر
چارجڈ پارکنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے، شہریوں کو تنگ کرنے والے ملازمین کو بھی نہیں چھوڑیں گے، وسیم اختر فوٹو: فائل
میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے چارجڈ پارکنگ کے 16 ٹھیکیداروں کو چارجڈ پارکنگ سائٹس کے لیے نیلامی کی بولی کی پاسداری نہ کرنے اور شہریوں سے مقررہ فیس کے بجائے زائد پارکنگ فیس کی وصولی پر بلیک لسٹ کردیا ہے۔
شہریوں سے مقررہ فیس کے بجائے زائد پارکنگ فیس لینے والے ٹھیکیدار آئندہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے چارجڈ پارکنگ سائٹس کی نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے جن ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا گیا، ان میں علی رضا، خیبر انٹرپرائز، سیال انٹرنیشنل، عبدالقیوم مزاری، جنید اینڈ کو، نوید انٹرپرائز، اویس مظہر انٹرپرائز، عزیز انٹرپرائز، آہر اینڈ کو، ایف اے برادرز، شہزاد میمن، عامر احمد، ایس کے انٹرپرائز، سلمان انٹرپرائز، 12th ایسوسی ایٹ، اے ایس انٹرپرائز شامل ہیں۔
میئر کراچی وسیم اختر نے چارجڈ پارکنگ کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ جہاں کے ایم سی کی چارجڈ پارکنگ سائٹس ہیں وہاں اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے والے شہریوں سے مقررہ فیس سے زائد رقم وصول نہ کی جائے، اگر کسی بھی مقام پر ٹھیکیدار یا عملہ زائد پارکنگ فیس کی وصولی کرتا پایا جائے تو اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور چارجڈ پارکنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔