جنوبی افریقہ سے سیریز لٹل اسٹارز کیلیے چمکنے کا موقع
انڈر19 ٹیموں میں آج پہلا ون ڈے ، برائس اور روحیل کے ہاتھوں ٹرافی کی رونمائی
ڈربن: پاکستانی انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر، جنوبی افریقی ہم منصب برائس پیرسونز کے ہمراہ سیریز کی ٹرافی تھامے پوز دے رہے ہیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان انڈر19 کرکٹ ون ڈے سیریز ہفتے سے شروع ہورہی ہے۔
ڈربن کے چیٹس ورتھ کرکٹ اوول گراؤنڈ میں جنوبی افریقی کپتان برائس پیرسونز اور ان کے پاکستانی ہم منصب روحیل نذیر نے ٹرافی کی رونمائی کی، روحیل نے سری لنکا میں ہونے والی فتوحات کا سلسلہ قائم رکھنے کا عزم کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں ٹیم کی تیاریوں سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔
گذشتہ دنوں پریکٹس میچ میں کوازولو نٹال اکیڈمی الیون کیخلاف قومی ٹیم نے 141رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی پائی تھی، انھوں نے مزید کہاکہ 7 میچز پر مشتمل یہ سیریز دونوں ٹیموں میں شامل پلیئرز کیلیے یکساں اہمیت کی حامل ہے، جس کی بدولت انھیں آئندہ برس جنوبی افریقہ میں ہی شیڈول آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بہترین موقع میسر آئے گا،ہم نے ڈربن میں بھی سیریز کی تیاریاں کیں جو ہمیں ان مقابلوں میں انتہائی مددگار ثابت ہوں گی، ہمیں یہاں موسم سے خود کو ہم آہنگ کرنے میں مدد ملی، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی شمولیت سے اسکواڈ مضبوط ہوا ہے۔
انھوں نے پریکٹس میچ میں بھی عمدہ پرفارمنس پیش کی ہے، روحیل نے سری لنکا کے دورے میں 64 کی اوسط سے 320 رنز بناکر خود کو سیریز کا بہترین پلیئر ثابت کیا ہے، اسی طرح ان کے نائب حیدرعلی بھی 214رنز بناکرنمایاں رہے، انھوں نے پریکٹس میچ میں 160 کی بھرپور اننگز کھیل کو خود کو آنے والے چیلنج کیلیے بھی تازہ دم ثابت کیا ہے۔
سری لنکا میں محمد وسیم نے 7 جبکہ اختر شاہ نے 6 وکٹیں اپنے نام کی ہیں، ان سے بھی حالیہ سیریز میں بہترین پرفارمنس کی توقع ہے۔قومی انڈر19 اسکواڈ میں کپتان روحیل نذیر کے ہمراہ حیدرعلی، عباس آفریدی، اختر شاہ، عامرعلی، باسط علی، فہد منیر، عرفان نیازی، محمد عامر، محمد حارث، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، صائم ایوب اور شیراز خان۔