3 تعلیمی بورڈز نے انٹر پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان نہیں کیا طلبا پریشان
محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں رابطے کا فقدان، میڈیکل کالجوں میںداخلوںکیلیے17ستمبرکوفارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے
محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں رابطے کا فقدان، میڈیکل کالجوں میںداخلوںکیلیے17ستمبرکوفارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے. فوٹو: فائل
صوبائی محکمہ تعلیم اور صوبائی محکمہ صحت میں رابطے کے فقدان کے سبب سندھ کے تین تعلیمی بورڈز میڈیکل کالجوں میں داخلوںکے اعلان کے باوجودانٹرپری میڈیکل کے نتائج جاری نہیںکرسکیں ہیںجس کے سبب سال رواں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے خواہشمند نتائج کے منتظرطلبا شدید پریشانی کاشکارہیں صوبائی محکمہ تعلیم اپنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ کے تمام تعلیمی بورڈزکے نتائج کی تاریخیں متعین کرتاہے تاہم اس سلسلے میں صوبائی محکمہ صحت سے رابطہ نہ ہونے کے سبب میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کے داخلوںکے شیڈول کومدنظرنہیں رکھا گیا۔
دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے بھی سندھ کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس کے داخلوںکے اعلان کے وقت اس امرکاخیال نہیں رکھاگیاکہ داخلوںکے وقت سندھ کے تعلیمی بورڈکے نتائج جاری نہیں ہوسکیںگے، اس وقت کراچی اور حیدرآبادانٹربورڈ زنے نتائج کااعلان کردیا ہے لیکن صوبے کے تین دیگر تعلیمی بورڈنے نتائج کااعلان نہیںکیا جبکہ صوبائی محکمہ صحت نے صوبے کے میڈیکل کالجوں میںداخلوں کیلیے 3 ستمبرکوداخلہ فارم جاری کرنے اور 17ستمبر کوفارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کیا ہے جبکہ میرپورخاص ، سکھر اور لاڑکانہ بورڈز کی جانب سے انٹرکے نتائج کا اعلان نہیںکیا جاسکا۔
دوسری جانب سے سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے پہلے سیشن کے داخلوںکے حوالے اشتہار جاری کردیا،ادھرمحکمہ صحت کے میڈیکل کالجوں میں 7اگست کو طلب کیے جانے والے اجلاس کے منٹس کی تاحال منظوری بھی نہیں دی جاسکی ، واضح رہے کہ امسال ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی میں صرف 350 سیٹوں کے داخلوںکے لیے انٹری ٹیسٹ ہوگا جبکہ 350سیٹیں سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے لیے مختص ہونگی ، لیاقت یونیورسٹی جامشورومیں 350 سیٹیں، لیاری میڈیکل کالج کراچی میں100، پیپلزیونیورسٹی برائے خواتین میں200اورشہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ میں 350سٹیوں پر داخلے دیے جائیں گے، اس وقت سابق سندھ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طالب علموںکی انٹرولمنٹ ڈاؤ یونیورسٹی سے ہے لہٰذا زیرتعلیم بیج فارغ التحصل ہونے پرڈاؤیونیورسٹی ہی اسناد دے گی۔