ڈنگی وائرس نے 10 سالہ بچے کی جان لے لی جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی
بچہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، 2 روز قبل حالت تشویشناک ہوگئی تھی، ڈنگی سرویلنس سیل، شہر میں اسپرے مہم۔۔۔، ماہرین طب
بچہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، 2 روز قبل حالت تشویشناک ہوگئی تھی، ڈنگی سرویلنس سیل، شہر میں اسپرے مہم تیز کی جائے، ماہرین طب فوٹو: فائل
KARACHI:
کراچی میں ایک اورمریض ڈنگی وائرس کا شکار ہوکرجاں بحق ہوگیاجس کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11ہوگئی۔
ڈنگی سرویلنس سیل کے مطابق گزشتہ ہفتہ فیڈرل بی ایریا کا رہائشی 10 سالہ بچے کو ڈنگی وائرس کی تصدیق کی گئی تھی، بچے کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم دو دن قبل اس کی حالت تشویشناک ہوگئی اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا، سرویلنس سیل کے مطابق کراچی میں ڈنگی وائرس سے ایک ہزار سے زائد مریض متاثر ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب ماہرین طب نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ڈنگی وائرس اپنی شدت سے حملہ آور ہورہا ہے، شہر میں فوری جراثیم کش ادویات اسپرے مہم شروع نہیں کی تو وائرس وبائی صورت اختیار کرسکتا ہے۔
دریں اثنا ای ڈی اوہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز نے بتایا کہ سیکریٹری صحت کی ہدایت پر کراچی میں اسپرے مہم شروع کردی گئی۔