ناپا میں آج سے منفرد میوزکل پروگرام پیش کیاجائے گا

فیوژن بینڈ،استادنفیس خان،اخترچنار،احسن شبیرودیگرفن کا مظاہرہ کرینگے

میوزیکل شومیں معروف فنکار مغربی اورمشرقی موسیقی پیش کریں گے ۔ فوٹو : فائل

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں آج سے میوزکل پروگرام بعنوان (موسیقی دودلکش اورتجرباتی محفل) پیش کیاجائے گا۔

جوکل تک جاری رہے گا اس میوزیکل پروگرام میںفیوژن بینڈ ، استادنفیس احمد خان ، اخترچنار، احسن شبیر و دیگر فنکارپرفارم کریں گے ، تفصیلات کے مطابق نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں (موسیقی دودلکش اورتجرباتی محفل)کے عنوان سے میوزکل پروگرام آج سے پیش کیاجائیگاجوکل تک جاری رہے گا اس میوزیکل شومیں فنکارمغربی اورمشرقی موسیقی کوپیش کرینگے شومیں شرکت کیلیے کوئٹہ سے معروف گلوکاراخترچنارخاص شرکت کرنے آرہے ہیں جبکہ استادنفیس احمدخان،احسن شبیر سمیت فیوژن بینڈ بھی خصوی پرفارم کرے گا۔




نفیس احمد خان کا کہنا ہے کہ ناپااس طرح کے تجربے ماضی میں بھی کرتا رہاہے مجھے اس بات پرفخرہے کہ ناپاسے سیکھے ہوئے فنکاربھی ہمارے درمیان پرفارم کرتے ہیں جبکہ دنیابھرمیں اپنے فن سے خودکومنوارہے ہیں، انھوں نے مزیدکہاکہ اس طرح کی محافل کے انعقاد سے کراچی کے شہریوں کے تھکے ہوئے ذہنوں کوتبدیل کیاجاسکتاہے۔
Load Next Story