قیام امن حکومت صنعتی تنظیموں کو جدید آلات وہیکلزاورنفری دے نکاٹی
کراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کے باعث غیرملکی خریداروں کی آمد بند ہو چکی ہے،عبدالرشید فوڈر والا
کراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کے باعث غیرملکی خریداروں کی آمد بند ہو چکی ہے،عبدالرشید فوڈر والا۔ فوٹو: فائل
نارتھ کراچی صنعتی علاقے میں علاقہ پولیس کے تعاون سے نکاٹی کرائم مانیٹرنگ سیل کی جاری سرگرمیوں کے باعث شہر کے دیگر صنعتی علاقوں کی نسبت امن وامان کی صورتحال بہتر رہی ہے لیکن شہر کے دیگر صنعتی علاقے تاحال بھتہ خوری، اغوابرائے تاوان سمیت دیگر جرائم کی زد میں ہیں۔ یہ بات نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرشید فوڈر والا نے منگل کو نکاٹی کے دفتر میں ایڈیشنل آئی جی سندھ کے اعزاز دیے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کے باعث غیرملکی خریداروں کی آمد بند ہو چکی ہے،نہ صرف سرمایہ بلکہ صنعتوں کی بھی منتقلی کا عمل شروع ہوگیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور محکمہ پولیس صنعتی علاقوں کی نمائندہ انجمنوں کو جدید آلات، وہیکلز اور نفری فراہم کرے تاکہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کرائم مانیٹرنگ سیل قائم کرکے نگرانی سے جرائم پیشہ عناصر کو سیل میں تعینات پولیس اہلکاروں کے ذریعے گرفتار کریں۔
نکاٹی کرائم مانیٹرنگ سیل کے چیف فراز مرزا نے بتایا کہ رمضان کے اختتامی عشرے کے دوران سیل کی مانیٹرنگ اور پولیس آپریشن سے ایک صنعتکار کے اغوا اور اس سے 6 لاکھ روپے چھیننے کی واردات ناکام اور مجرموں کو گرفتار کیا گیا، دو دیگر وارداتوں کے مجرموں بھی پکڑے۔تقریب کے دوران مذکورہ وارداتیں ناکام بنانے والے پولیس کانسٹیبلز، ایس ایچ او گبول ٹائون، ایس ایچ او نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کو ایڈیشنل آئی جی سندھ کی جانب سے نقدانعامات اور توصیفی اسناد دیے گئے۔