شام میں امریکا کے حامیوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے غنویٰ بھٹو
سرمایہ دار ممالک جانتے ہیں کہ سلطنت روم ،سلطنت عثمانیہ کی طرح ان کا زوال بھی ناگزیر ہے
حکمراں بیرونی آقاؤں کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں، سندھ کونسل اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل
پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے امریکا کی جانب سے شام پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے بہانے حملہ کرنے کے فیصلہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے کہ شام کی حکومت نے مظاہرے کرنے والوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ شامی حکومت کی حمایت کرنے والے عوام پر امریکا کے حمایت یافتہ لوگوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے۔
وہ جمعرات کو پارٹی کی سندھ کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔ انھوں نے برطانیہ کے عوام اور پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا کہ انھوں نے وزیراعظم برطانیہ کو مجبور کیا کہ وہ شام پر حملہ کرنے پر امریکا کی حمایت نہ کرے ۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام کے پروردہ ممالک جانتے ہیں کہ سلطنت روم ،سلطنت عثمانیہ کی طرح ان کا زوال بھی ناگزیر ہے۔انھوں نے کہا کہ آج وطن عزیز جن سنگین مسائل کا شکار ہے جن میں دہشت گردی ، بیروزگاری ، لوڈشیڈنگ ، مہنگائی و دیگر شامل ہیں کی واحد وجہ حکمرانوں کی جانب سے اپنے بیرونی آقاؤں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلیے اپنی توانائی صرف کرنے کا نتیجہ ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے جس کا منطقی نتیجہ یہ ہے کہ ملک بالخصوص کراچی جرائم کی آماج گاہ بن گیا ہے جب تک موجودہ استحصالی نظام قائم رہے گا ملک امن اور ترقی و خوشحالی پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام سے رابطہ مہم کو تیز تر کریں۔ اس موقع پر پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے سندھ میں پارٹی کی تنظیم نو اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔مذکورہ اجلاس میں شہید میرمرتضیٰ بھٹو کے 20 ستمبر کو منائی جانے والے یوم شہادت کے سلسلہ میں انتظامات کو آخری شکل دی گئی اور اس موقع پر بعض قراردادیں بھی منظور کی گئیں ۔