ٹی سی پی نے 3لاکھ ٹن یوریا کے درآمدی سودے طےکرلیے

کھاد سوئٹزر لینڈ اور سنگاپور کی 4 کمپنیوں سے 399.38 ڈالر فی ٹن قیمت پر خریدی گئی.

کھاد سوئٹزر لینڈ اور سنگاپور کی 4 کمپنیوں سے 399.38 ڈالر فی ٹن قیمت پر خریدی گئی۔۔ فوٹو اسٹاک

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3لاکھ ٹن یوریا کے درآمدی سودے طے کر لیے ہیں۔ ٹی سی پی نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر 9اگست کو 3لاکھ ٹن یوریا کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا جو 27 اگست کو کھولا گیا، ٹینڈر میں 12 پارٹیوں نے 399.38 ڈالر سے 419.63 ڈالر فی ٹن پیشکشیں جمع کرائیں، ٹی سی پی نے سب سے کم 399.38 ڈالر فی ٹن کی بولی دینے والی سوئٹزرلینڈ کی کی ٹریڈ اے جی کو ایک لاکھ ٹن یوریا کی درآمد کا ٹینڈر ایوارڈ کر دیا۔


3لاکھ ٹن کی مقدار کو پورا کرنے کے لیے ای سی سی کی اجازت سے باقی پارٹیوں کو بھی کم سے کم بولی پر پرائس میچنگ کی دعوت دی گئی جس پر 3 پارٹیوں ڈریمور فرٹیلائزر اوورسیز سنگاپور، سوئٹزرلینڈ کی سی ایچ ایس یورپ اور ٹرانسمونیا اے جی سوئٹزرلینڈ نے کم سے کم بولی کے مساوی سپلائی کی پیشکش کی جس پر ڈریمور فرٹیلائزر اوورسیز سنگاپور کو ایک لاکھ ٹن، سوئٹزرلینڈ کی سی ایچ ایس یورپ کو 50 ہزار ٹن اور ٹرانسمونیا اے جی سوئٹزرلینڈ کو 50 ہزار ٹن کے لیے کم سے کم بولی 399.38 ڈالر فی ٹن قیمت پر مجموعی طور پر 2لاکھ ٹن یوریا کی درآمد کے ٹینڈر ایوارڈ کردیے گئے۔
Load Next Story