صدر کے سوئس کیسز پر بات بعد میں کرینگے پرویز رشید

سندھ کے آئی جی اور چیف سیکرٹری کی تعیناتی صوبائی حکومت کا کام ہے، میڈیا سے گفتگو

سندھ کے آئی جی اور چیف سیکرٹری کی تعیناتی صوبائی حکومت کا کام ہے، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ صدر ایک وفاقی عہدہ ہے، سوئس کیسز پر بات بعد میں کریں گے۔

وفاقی وزیر اسلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے۔ ایک ٹی وی کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ صدر کے خلاف سوئس کیسز کا کیا ہو گا؟ تو پرویز رشید نے کہا کہ صدر ایک وفاقی عہدہ ہے اس پر بات بعد میں کریں گے۔ انھوں نے کہا سندھ کے آئی جی اور چیف سیکریٹری کی تعیناتی صوبائی حکومت کا کام ہے، وفاقی حکومت کراچی آپریشن میں ہر ممکن مدد کرے گی۔




کرکٹ سیریز کے نشریاتی حقوق اسی ادارے کو ملے ہیں جس نے بہتر رقم دی ہے۔ سندھ کی حاکمیت کو تسلیم کرتے ہیں ٗ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کیلیے بھرپور کر دار ادا کرینگے، 20، 25سال کی خرابی کو ٹھیک کر نے کیلیے وقت لگے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story