پاکستانی ٹیم ہرارے میں کامیابی کا خواب دیکھنے لگی
پانچویں دن 90 اوورز کا کھیل بولرز کیلیے کافی ہوگا، یونس نے شانداربیٹنگ کی، واٹمور
یونس نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار بیٹنگ سے ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کردیا, واٹمور۔ فوٹو؛ اے ایف پی
یونس خان کی عمدہ بیٹنگ کے بعد پاکستانی ٹیم ہرارے ٹیسٹ میں فتح کا خواب دیکھنے لگی۔
کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ پانچویں دن 90 اوورز کا کھیل ہمارے بولرز کیلیے کافی ہوگا، اسپنرز کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، انھوں نے سینئر بیٹسمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونس نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار بیٹنگ سے ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کردیا، میڈیا سے بات چیت میں کوچ نے کہا کہ سینئر بیٹسمین کی اننگز نہایت شاندار تھی، وہ ٹیم کو مشکل حالات سے نکالنے میں کامیاب رہے، انھوں نے نوجوان پلیئرز کے ساتھ عمدہ شراکت سے ان کا اعتماد بھی بڑھایا، وہ ٹیم کے تجربہ کار پلیئر ہیں اور اس میچ میں انھوں نے اس بات کو پھر ثابت کردیا، اگرچہ دیگر پلیئرز تھکاوٹ کا شکار ہوئے لیکن انھوں نے میدان میں حریف بولرز کا سامنا عمدگی سے جاری رکھا،واٹمور نے مزید کہا کہ یونس نے جو بیٹنگ کی اسے میں اپنی دیکھی جانے والی بہترین اننگز شمار کرتا ہوں، اگرچہ وہ پہلی اننگز میں ناکام رہے لیکن پھر نیٹ پر محنت کرکے دوبارہ اپنی کلاس ثابت کردی۔
واٹمور نے کہا کہ پانچویں دن 90 اوورز کا کھیل ہمارے بولرز کیلیے کافی ہوگا، ہمارے اسپنرز کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ایک ہی وینیو پر مسلسل2ٹیسٹ میچز کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن اس صورتحال میں ہم کچھ نہیں کرسکتے، میزبان بورڈ کی جانب سے دوسرا ٹیسٹ بولاوایو کے بجائے ہرارے ہی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کا پورا ٹور اسی شہر میں مکمل ہوجائیگا، دوسری جانب زمبابوے کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ چوتھے دن کے 8.3 اووز میں کھیل ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا، ہمیں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اس میچ میں فتح حاصل کرنا تعجب انگیز ہوگا لیکن ہم یقینی طور پر مقابلہ برابر کرنے کیلیے کھیلیں گے، پاکستانی بولنگ اٹیک کیخلاف یہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہوگا کیونکہ اس میں سعید اجمل بھی موجود ہے، ہم پاکستان سے ہارنے کے بجائے میچ برابر کرنا بہتر خیال کریں گے۔