کراچی تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان کو17برس قید
فیصل اور عبدالرحیم نے تاجر محمد عیسیٰ سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔
دونوں ملزمان کو جرمانے کی عدم ادا ئیگی پر مزید 6 ماہ جیل میں رہنا ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل
لاہور:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں فیصل اور عبدالرحیم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر17/17برس قید اور فی کس 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
دونوں ملزمان کو جرمانے کی عدم ادا ئیگی پر مزید 6 ماہ جیل میں رہنا ہوگا ، استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 11 نومبر2011 کو تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود میں رہائش پذیر تاجر محمد عیسٰی کو غیر ملکی موبائل سم کے ذریعے فون کر کے خود کو انٹرنیشنل ڈان داؤد ابراہیم کے کارندے ظاہرکیا اور قتل کی دھمکی دیکر2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا ، مدعی نے17 نومبر2011 کو ملزمان کے خلاف تھانہ سرجانی ٹاؤن میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
بعد ازاں مدعی مقدمہ نے پولیس کی مدد سے ملزمان سے فون پر ایک لاکھ روپے ادا کرنے کے معاملات طے کیے ، ملزمان کو نارتھ کراچی میں واقع پاورہاؤس چورنگی کے قریب رقم لینے کا کہا جس پر ملزمان مذکورہ مقام پر پہنچنے کے بعد مدعی مقدمہ سے رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا ، ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا تھا ، تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے غیرملکی سم بھی برآمد ہوئی تھی۔