کیویز کے شکار کیلیے کپتان سینئرز کے ساتھ مل بیٹھ کر پلان بنائیں میانداد کا مشورہ

موجودہ پاکستانی پلیئرز کو بھی سابق تجربہ کار کھلاڑیوں سے مشورے لینا چاہئیں، سابق بیٹسمین

موجودہ پاکستانی پلیئرز کو بھی سابق تجربہ کار کھلاڑیوں سے مشورے لینا چاہئیں، سابق بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سابق عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے کپتان سرفراز احمد کو کیویز کا شکار کرنے کیلیے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ مل بیٹھ کر پلان بنانے کا مشورہ دیدیا۔


جاوید میانداد نے کہاکہ سرفراز سینئرزکے ساتھ گیم پلان بنائیں اور پھر میدان میں اترکر تمام کھلاڑی اس پر عملدرآمد کریں ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ایک نظر پوائنٹس ٹیبل پر رکھنا چاہیے کیونکہ رن ریٹ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلیے اہم کردار ادا کرے گا۔

جاوید میانداد نے مزید کہاکہ موجودہ پاکستانی پلیئرز کو بھی سابق تجربہ کار کھلاڑیوں سے مشورے لینا چاہئیں۔
Load Next Story