ملیر ہالٹ اور ملیر 15 پر فلائی اوورز تعمیر ہونگے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ
495.649 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے،ٹینڈر جاری کردیے گئے، دونوں فلائی اوورز مقررہ مدت میں مکمل کرلیے جائیں، ثاقب سومرو
495.649 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے،ٹینڈر جاری کردیے گئے، دونوں فلائی اوورز مقررہ مدت میں مکمل کرلیے جائیں، ثاقب سومرو فوٹو: ایکسپریس/فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ثاقب احمد سومرو نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں ملیر ہالٹ اور ملیر 15 پر 3,3 لین کے فلائی اوورز تعمیر کیے جائیں گے جس کیلیے ٹینڈرنگ کاعمل شروع کرکے ٹینڈر جاری کردیے گئے ہیں.
یہ بات انھوں نے محکمہ انجینئرنگ کے تحت شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور رواں مالی سال کے دوران شروع کیے جانے والے فلائی اوورز، سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلیے منصوبہ بندی اور مالی وسائل سمیت دیگر اہم امور طے کرنے کیلیے منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ نیاز احمد سومرو ، مختلف منصوبوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹر او ردیگر متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز اوردیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، انھوں نے کہا کہ ملیر ہالٹ پر بننے والے 3 لین کے فلائی اوور پر 358.852 ملین اور ملیر 15 شارع فیصل پربننے والے 3 لین کے فلائی اوور پر 495.649 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔
ملیر ہالٹ پر بنائے جانے والے فلائی اوور کے تینوں لین 3.3 میٹر جبکہ اس کی لمبائی 411 میٹر ہوگی اس فلائی اوور کے دونوں ریمپ 472 میٹر کی حفاظتی دیوار کی طرز پر تعمیر کیے جائیں گے، فلائی اوور کے 14 اسپین ہونگے اورکوشش کی جائے گی کہ دونوں فلائی اوورز مقررہ مدت میں مکمل کرلیے جائیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں مقامات پر فلائی اوورز کی تعمیر شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کے پیش نظر اس سال کے بجٹ میں ان فلائی اوورز کیلیے رقم مختص کی گئی تھی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں مقامات پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ نیاز احمد سومرو نے بتایا کہ فلائی اوور کی تعمیر کیلئے شیڈول اور ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے اور اس عمل کو اسی ماہ کے آخر تک مکمل کرکے فلائی اوور تعمیر کرنے کا کنٹریکٹ دے دیا جائے گا تاکہ فوری طور پر دونوں مقامات پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جاسکے۔ انھوں نے بتایا کہ ملیر ہالٹ اور ملیر 15 پر فلائی اوور کی تعمیر سے شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئے گی جبکہ شہر کے مختلف حصو ں کے درمیان سفری فاصلہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔