ساف فٹبال سیمی فائنل میں افغانستان اور نیپال مدمقابل
فیصلہ کن معرکے میں رسائی کے دوسرے میچ میں بھارت کا سامنا پیر کو مالدیپ سے ہوگا، سری لنکا نے پہلا میچ جیت لیا
فیصلہ کن معرکے میں رسائی کے دوسرے میچ میں بھارت کا سامنا پیر کو مالدیپ سے ہوگا، سری لنکا نے پہلا میچ جیت لیا۔ فوٹو: فائل
ساف فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اتوار کو افغانستان اور میزبان نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
فیصلہ کن معرکے میں رسائی کے دوسرے میچ میں بھارت کا سامنا پیرکو مالدیپ سے ہونا ہے، لیگ مقابلوں کے آخری روز سری لنکا نے محمد ایزادین کے 4 گولز کی بدولت بھوٹان کو5-2 سے زیر کرتے ہوئے پہلی فتح پائی، ناکام سائیڈ ایونٹ میں کامیابی سے محروم رہی۔ مالدیپ نے افغانستان کے ساتھ مقابلہ برابر کرتے ہوئے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق کھٹمنڈو میں جاری ساف چیمپئن شپ کے لیگ میچز کے آخری روز گروپ بی کے 2 مقابلے ہوئے، افغانستان اور مالدیپ کا میچ بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوا، مالدیپ نے ایونٹ کے ٹاپ اسکورر علی اشفاق اور دیگر 4 کھلاڑیوں کو دوسری بار یلو کارڈ ملنے کے بعد اگلے میچ سے باہر ہونے کے ڈر سے انہیں میدان میں نہیں اتارا، دونوں ٹیموں نے کافی دفاعی انداز اپنایا اور انتہائی سست روی سے پہلا ہاف مکمل ہوا۔
وقفے کے بعد بھی پلیئرزنے خطرہ مول لینے کی ضروت محسوس نہیں کی، دفاعی انداز کی وجہ سے میچ بغیر کسی گول کے اختتام کو پہنچا۔ مقابلے کے دوران افغانستان نے 2 جبکہ نیپال نے ایک تبدیلی کی۔ گروپ بی کے دوسرے لیگ میچ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی سری لنکن اور بھوٹان کی ٹیمیں مقابل تھیں،آئی لینڈرز نے اسٹرائیکر محمد ایزادین کے ہیٹ ٹرک سمیت 4 گولز کی بدولت 5-2 سے فتح اپنے نام کی، 19 ویں منٹ میں محمد ایزادین نے ملنے والے موقع کو کار آمد بناتے ہوئے ٹیم کو برتری دلادی، 7 منٹ بعد انھوں نے دوسرا گول داغتے ہوئے حریف سائیڈ کو مکمل طور پر بے بس کردیا۔32 ویں منٹ میں پیما دوریجی نے اون گول سے اپنی ہی ٹیم کو پریشان کیا، بھوٹان نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں پسانگ کے گول کی بدولت کھاتہ کھولا، پہلا ہاف 3-1 سے سری لنکا کے نام رہا۔
دوسرے ہاف کو شروع ہوئے ابھی 5 منٹ ہی ہوئے تھے کہ محمد ایزد نے ایک اور گول داغ کر ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، 8 منٹ بعد بھوٹان کے سونم تینزن نے خسارہ 4-2 کردیا۔ انجری ٹائم میں سری لنکن محمد ایزد ایک بار پھر گیند لے کر حریف گول پوسٹ کی جانب بڑھے اور اسکور کر کے ہی دم لیا، میچ میں ان کا یہ چوتھا اور ٹیم کا پانچواں گول تھا، سری لنکن ٹیم نے ساف چیمپئن شپ کے موجودہ ایڈیشن میں پہلی کامیابی کا لطف اٹھایا۔
دوسری طرف بھوٹانی سائیڈ فتح سے محروم رہتے ہوئے گھر واپس جائے گی۔ لیگ میچز کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی پہلے اور دوسری سیمی فائنل میں مقابل ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ اتوارکو پہلے فائنل فور میں گروپ اے کی ٹاپ ٹیم نیپال کا سامنا گروپ بی کی دوسرے نمبر پر رہنے والی سائیڈ افغانستان سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں پیر کے روزگروپ بی کی ٹاپ ٹیم مالدیپ گروپ اے کی دوسرے نمبر پر رہنے والی سائیڈ بھارت سے مقابلہ کریگی، فیصلہ کن معرکہ 11 ستمبر کو ہوگا۔