بھتہ وصولی اسلام آباد میں کراچی جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ہائیکورٹ

بھتے کی ادائیگی کیلیے مجبورکیاجارہا ہے،نہ دینے پرپولیس کی مددسے مقدمات درج کرادیے جاتے ہیں، درخواست میں موقف

جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے آئی جی اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر،چیئرمین سی ڈی اے کو9ستمبرکے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا فوٹو: فائل

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے وفاقی دارالحکومت کے تاجروں سے بھتہ وصولی کے خلاف درخواست پر آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنراور چیئرمین سی ڈی اے کو 9ستمبر کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دائردرخواست میں اٹھائے گئے نکات سے معلوم ہوتاہے کہ بھتہ وصولی کی کراچی جیسی صورتحال اسلام آبادمیں بھی پیدا ہورہی ہے۔ تاجروں سے بھتے کی وصولی کے خلاف دائردرخواست میںموقف اختیارکیا گیاکہ انھیںبھتے کی ادائیگی کے لیے مجبورکیا جارہا ہے اوربھتہ نہ دینے پرپولیس کی مددسے مقدمات درج کرادیے جاتے ہیں۔




جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیے کہ وفاقی دارالحکومت میںتو کراچی جیسی صورتحال پیدا ہورہی ہے۔ عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
Load Next Story