کرن جوہر کو بھتہ خوروں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات

کرن جوہر کو مقامی پولیس کی جانب سے مسلح سیکیورٹی فراہم کردی گئی۔

کرن جوہر كا كيس ممبئی كرائم برانچ كے انسداد بھتہ خوری سيل كے حوالے کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ كے نامور پروڈيوسر کرن جوہر کو نامعلوم افراد کی جانب سے بھتے کے دھمكی آميز پيغامات دیئے جارہے ہیں۔


دھرما پروڈكشن كے مالک کرن جوہر نے مقامی پولیس کو نامعلوم موبائل نمبر سے ملنے والے دھمكی آميز پيغامات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے انہیں مسلح سيكورٹی فراہم كردی، کرن جوہر كا كيس ممبئی كرائم برانچ كے انسداد بھتہ خوری سيل كے حوالے کردیا گیا، پوليس كو ايک مفرور گينگسٹر پر شبہ ہے جس كے بارے ميں كہا جاتا ہے كہ وہ دھمكياں دينے كے ليے انٹرنيٹ ٹيلی فون كا سہارا ليتا ہے، تاہم اس قسم كی كالز اور پيغامات ٹريس كرنا آسان نہيں۔
Load Next Story