حیدرآباد بھتہ لینے والے سیاسی رہنما کو15سال قید اور جرمانہ

کاشف باغی نے 2 دسمبر2011 ء کو بھتہ نہ دینے پر پٹرول پمپ کو آگ لگا دی تھی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ

مقدمے میں جُرم ثابت ہونے پر سیاسی رہنما کاشف باغی کو15 سال قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ فوٹو: فائل

حیدرآباد میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد جاوید عالم نے قاسم آباد تھانے کے بھتہ خوری کے مقدمے میں جُرم ثابت ہونے پر سیاسی رہنما کاشف باغی کو15 سال قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔


پولیس نے مجرم کے خلاف 2 دسمبر2011 ء کو پٹرول پمپ کے مالک اقبال کاٹھیا واڑی سے بھتہ طلب کرنے اور نہ دینے پر پٹرول پمپ کو آگ لگانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
Load Next Story