حیدرآباد تنخواہ نہ ملنے پر بلدیاتی ملازم کے بچوں کا احتجاج

دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،عید منائی نہ اسکول کی فیس دی، حمزہ اور انس کی گفتگو.

حيدرآباد:تنخواہ سے محروم بلديہ اعليٰ حيدرآباد سٹي كے ملازم كے بچے پريس كلب ميں مظاہرہ كر رہے ہيں ۔ (فوٹو شاہد علی / ایکسپریس )

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے او زی ٹی شیئر آنے کے باوجود پرانے ملازمین کی 2 ماہ کی تنخواہ ادا نہ کیے جانے پر ایک ملازم کے معصوم بچوں نے منگل کو حیدرآباد پریس کلبکے سامنے اس امید پر مظاہرہ کیا کہ شاید ان کا احتجاج ہی کوئی رنگ لے آئے اور ان کے والد کی تنخواہ جاری ہو جائے تاکہ اسکول کی فیس جمع کرا سکیں۔


محمدعارف شیخ کے بچوں حمزہ اور انس کا کہنا تھاکہ ان کے والد کو دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ اور ان کا خاندان پریشانی کا شکار ہیں، توقع تھی کہ حکومتی اعلان کے بعد عید سے قبل تنخواہ مل جائے گی لیکن افسوس کہایسا نہ ہوا جس کی وجہ سے ہم عید الفطر کی خوشیاں بھی نہیں منا سکے۔

انھوں نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ بلدیہ حیدرآباد کے معاملات او کرپشن کا از خود نوٹس لیں اور تحقیقات کرائیں کہ ضلعی نظام حکومت کے پہلے دور کے ناظم حاجی معین الدین شیخ جو کروڑوں روپے ادارے میں چھوڑ گئے تھے وہ کہاں گئے۔
Load Next Story