سی بی سی اے کی لیاقت آباد میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےڈائریکٹرجنرل منظورقادرنےلیاقت آباد ٹائون میںبڑھتی ہوئی تعمیراتی لاقانونیت کاسختی سے نوٹس.

لیاقت آباد ٹائون میں متعدد غیرقانونی تعمیرات کومنہدم و سربمہر کردیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (سی بی سی اے) کے ڈائریکٹرجنرل منظورقادر نے لیاقت آباد ٹائون میں بڑھتی ہوئی تعمیراتی لاقانونیت کاسختی سے نوٹس لیاہے جبکہ ان کی ہدایات پرڈیمالیشن اسکواڈ کی جانب سے لیاقت آباد ٹائون میں متعدد غیرقانونی تعمیرات کومنہدم و سربمہر کردیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگز منظور قادر نے ایک میٹنگ میں لیاقت آباد ٹائون کے ڈائریکٹرآف بلڈنگزعقیل احمد عابدی سمیت ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایات دیں ہیں کہ لیاقت آباد ٹائون میں خلاف ضابطہ تعمیرات بلخصوص رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی کمرشل وپبلک سیل پروجیکٹ کو سختی کہ ساتھ روکاجائے،انھوں نے کہاکہ تعمیرات پر کڑی نگرانی رکھتے ہوئے تعمیراتی بے قاعدگی کا ابتدائی مراحل ہی سے قانونی خاتمہ کردیاجائے اوربے خطرہوکرفرائض منصبی کی ادائیگی کے ساتھ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے اثرورسوخ ،دھونس ودھمکی کوخاطر میں نہ لایاجائے۔

علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ نے لیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر 14/4بلاک 3-Cکی غیرقانونی تیسری منزل، پلاٹ نمبر 8/4بلاک 11-Kمیں غیرقانونی چوتھی منزل، پلاٹ نمبر 7/3بلاک 11-Kچوتھی منزل کے کالمز،دیواروں اور چھت کیلئے نصب شیٹرنگ ،پلاٹ نمبر16/9بلاک 11-Fکی چوتھی منزل کی آرسی سی تعمیرات سمیت ناظم آباد بلاک 3-Dپلاٹ نمبر 22/16 پر غیرقانونی چوتھی منزل ،پلاٹ نمبر 21/15 اور پلاٹ نمبر 15/7کی چوتھی منزل پر پارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیاگیاجبکہ ناظم آباد میں ہی ڈیمالیشن ٹیم نے بلاک 3-Bمیںپلاٹ نمبر 11/9 کی پہلی منزل اور پلاٹ نمبر10/4کے گرائونڈ فلور کی لازمی کھلی جگہوں پر آرسی سی چھت کو منہدم اور پلاٹ نمبر 2/2بلاک 3-Bکی غیرقانونی تیسری منزل کو سربمہرکردیاگیا۔
Load Next Story