’’ عشق خدا ‘‘ کی کامیابی احسن خان کو نئی فلموں کی پیشکش
اسکرپٹس فراہم کیے جانے کا منتظر ہوں، جاندار کردار ہوئے تو ضرور کام کروں گا
اداکار نے اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ فلم کی کامیابی کے بعد کئی ہدایتکاروں نے رابطے کر کے اپنی فلموں میں کام کی پیشکش کی ہے. فوٹو: فائل
QUETTA:
عید الفطر پر نمائش ہونے والی فلم '' عشق خدا '' کی کامیابی کے بعد احسن خان کو متعدد نئی فلموں میں مرکزی کردار کے لیے پیشکش ہوئی ہے۔
اداکار نے اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ فلم کی کامیابی کے بعد کئی ہدایتکاروں نے رابطے کر کے اپنی فلموں میں کام کی پیشکش کی ہے تاہم میں ابھی ان کی طرف سے اسکرپٹس فراہم کیے جانے کا منتظر ہوں اور اگر میرے لیے جاندار کردار ہوئے تو ضرور قبول کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ میں تھوڑا مگر صاف ستھرا کام کرنے کا قائل ہوں اور مستقبل میں بھی اس پر کاربند رہنے کی کوشش کروں گا۔