ہالی ووڈ اداکاروں کو اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا

انجلینا جولی ،انجلینا لانسبری ،سٹیف مارٹن اور ہیرو توسی اعزازکے حقدار ٹھہرے

چاروں فنکاروں کو فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی آسکر ایوارڈ دیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

آسکرایوارڈ کی تقریب قریب آتے ہی شوبز کی دنیا میں شاندار خدمات انجام دینے والوں کو لاس اینجلس میں اعزازی آسکر سے نوازا گیا۔




انجلینا جولی ،انجلینا لانسبری ،سٹیف مارٹن اور اطالوی کاسٹیوم ڈیزانئر ہیرو توسی کو اعزازی آسکر دینے کی تقریب میں شوبز سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان چاروں فنکاروں کو فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی آسکر ایوارڈ دیے گئے ہیں۔
Load Next Story