دایاں ہاتھ زخمی ہونے کے باوجود وہاب ریاض کی میچ میں شرکت

وہاب ریاض نے ہاتھ پر پٹی باندھ کر مقابلے میں حصہ لیا اور2 وکٹیں حاصل کیں۔

وہاب ریاض نے ہاتھ پر پٹی باندھ کر مقابلے میں حصہ لیا اور2 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: اے ایف پی

وہاب ریاض دایاں ہاتھ زخمی ہونے کے باوجود افغانستان کیخلاف میچ میں شریک ہوئے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ پیسر کا ہاتھ زخمی ہے لیکن زیادہ تشویش کی بات نہیں،وہ بولنگ کرسکتے ہیں اس لیے اہم میچ میں انھیں کھلانے کا فیصلہ کیا گیا، امید ہے کہ کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی،بعد ازاں وہاب ریاض نے ہاتھ پر پٹی باندھ کر مقابلے میں حصہ لیا اور2 وکٹیں حاصل کیں۔


یاد رہے پاکستان میچ میں حسن علی اور محمد حسنین کو پلیئنگ الیون میں شامل کرسکتا تھا، اس کے باوجود وہاب ریاض کو کھلانے کا خطرہ مول لیا گیا، میچ کے بعد ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائیگا، امید ہے کہ سینئر پیسر 5 جولائی کو بنگلہ دیش سے میچ کیلیے بھی دستیاب ہونگے۔

 
Load Next Story