ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ فیصل آباد وولفز نے ہتھیار تیز کرنا شروع کردیے

14 ستمبر کو بھارت روانگی شیڈول ، مصباح الحق زمبابوے سے پہنچیں گے۔

14 ستمبر کو بھارت روانگی شیڈول ، مصباح الحق زمبابوے سے پہنچیں گے. فوٹو؛ فائل

ٹوئنٹی20 چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کیلئے فیصل آباد وولفزکا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا۔

کوچ اور کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھا کر ایونٹ کے مین راؤنڈ تک رسائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹوئنٹی 20 چیمپئن فیصل آباد وولفز کے 12کھلاڑی کوچ نوید انجم کے زیر نگرانی قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے جانیوالے تربیتی کیمپ میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔کپتان مصباح الحق، سعید اجمل اور احسان عادل زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے ہرارے میں موجود ہیں۔ بھارت میں 17 ستمبر سے شروع ہونیوالے کوالیفائنگ راؤنڈ میں فیصل آباد وولفز کے تمام میچز موہالی میں ہونگے۔




کوچ کے مطابق بھارت کی کنڈیشنز ہمارے لیے سازگار ہیں، پہلا ہدف لیگ کے مین راؤنڈ کیلیے کوالیفائی کرنا ہے جس کیلیے بھرپور محنت کریں گے۔وکٹ کیپر سلمان احمد کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول چیمپئنز لیگ میں شرکت کا موقع ملنے پر تمام کھلاڑی خوش اور جوش وجذبے سے تیاری کررہے، ان کی خواہش ہے کہ عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنائیں۔ یاد رہے کہ فیصل آباد وولفز ایونٹ میں شمولیت کیلیے 14 ستمبر کو بھارت جائیں گے۔ کپتان مصباح الحق سمیت تینوں قومی کرکٹرز زمبابوے سے براہ راست ٹیم کو جوائن کریں گے۔
Load Next Story