شام کیخلاف فوجی کارروائی کیلیے حمایت میں اضافہ ہوا امریکا

دنیا اور امریکا کو محفوظ بنانے کیلیے اسد حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، جان کیری

کیمیائی گیس کے استعمال سے بے گناہ لوگوں کی ہلاکت عالمی برادری کیلیے لمحہ فکریہ ہے، امریکی وزیر خارجہ۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

امریکی وزیرِخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ شام کیخلاف امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کی حمایت کرنیوالے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یورپی یونین کا ردعمل بھی حوصلہ افزا ہے، بشار الاسد حکومت کوکیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑنے گا، امریکا اور دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے اسد حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگومیںانھوںنے کہا کہ شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی گیس استعمال سے بے گناہ لوگوں کی ہلاکت عالمی برادری کیلیے لمحہ فکریہ ہے، امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے پیرس میں عرب لیگ کے ممبران سے ملاقات کے بعد کہا کہ بہت سے عرب ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ شام کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میںشام کے صدر بشارالاسد نے کہا کہ امریکی عوام اپنے حکمرانوں کو شام پر حملہ کرنے سے روکیں، انھوں نے اپنے ہی شہریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔




دوسری طرف امریکی کانگریس کے ایک پینل نے دمشق پر حملہ کے جواز کو مضبوط بنانے کیلیے شام میں کیمیکل اسلحہ کے استعمال یا زہریلی گیس سے مرنے والے شہریوں کی وڈیو جاری کر دی۔ادھر لندن میں شام جنگ مخالف تنظیموں نے آج دفترخارجہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے جو امریکی وزیرخارجہ کی آمد کے موقع پر کیاجائیگا،امریکا کی جانب سے شام کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال کیخلاف گذشتہ روزوائٹ ہائوس کے سامنے 200 سے زیادہ افراد نے مظاہرہ کیا اور صدر بارک اوباما کی جانب سے شام پر ممکنہ حملے کی شدید مخالفت کی،فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی حملوں سے متعلق اقوام ِ متحدہ کی رپورٹ اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔
Load Next Story