ٹارگٹڈ آپریشن قیام امن کا عارضی فارمولا ہے جلال شاہ
مسلم لیگ ن کی حکومت بھی سابقہ حکومت کی پالیسیوں پر گامزن ہے، جلال شاہ
سندھ کا بجٹ رینجرز پر خرچ کرنے کے بجائے پولیس کو دیا جائے اور محکمہ کو جدید ہتھیار اور موبائل گاڑیوں سے لیس کیا جائے۔
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ مسلم لیگ کی حکومت بھی سابقہ حکومت کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔
ٹارگٹڈ ایکشن عارضی طور پر امن قائم کرنے کا فارمولہ ہے، سندھ کا بجٹ رینجرز پر خرچ کرنے کے بجائے پولیس کو دیا جائے، پولیس کو جدید ہتھیار اور موبائل گاڑیوں سے لیس کیا جائے، کراچی میں امن کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے، وہ اتوار کوحیدر منزل میں پریس کانفرنس کررہے تھے، جلا ل شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے 26 ویں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میںاس بات پر غور و فکر کیا گیا کہ موجودہ وفاقی حکومت ماضی کی غلط روایتوں کوبرقرار رکھے ہوئے ہے۔