دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں 3 روزہ حج تربیتی اجتماع کا انعقاد

حج تربیتی اجتماع میں روزانہ بعد نماز عشا بانی مولانا محمد الیاس قادری کے مدنی مذاکروں کا اہتمام کیاگیا۔

تربیتی نشستوں کے دوران مبلغین نے سنتوں بھرے بیانات کیے اور نماز ع حج کا عملی طریقہ سکھا یا۔

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں3 روزہ حج تربیتی اجتماع اختتام پذیر ہوگیا، حج تربیتی اجتماع میں روزانہ بعد نماز عشا بانی مولانا محمد الیاس قادری کے مدنی مذاکروں کا اہتمام کیاگیا۔


تربیتی نشستوں کے دوران مبلغین نے سنتوں بھرے بیانات کیے اور نماز کا عملی طریقہ ،احرام باندھنے کا عملی طریقہ ،مدینے کی پرسوز حاضری کا طریقہ ،تلبیہ لبیک ،حج وعمرے کا طریقہ ،6 کلمے ،نماز کے اذکار،غسل کا طریقہ اور مسنون دعائیں یادکرائیں بروز اتوار حضرت مولانا عمران عطاری نے حاجی کو کیسا ہونا چاہیے کے موضوع پر سنتوں بھرا اصلاحی بیان کیا، تربیتی اجتماع میں ملک وبیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
Load Next Story