امن و امان کے قیام کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن ضروری ہیں شاہد غوری

ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ کسی بھی صف میں موجود ہوں ان کی گردنوں پر قانون کا ہاتھ ہر حال میں ڈالاجائے، شاہد غوری

عوام حکومت سے امیدیںوابستہ کیے ہوئے ہے، رہنما سنی تحریک

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن امن و امان کے قیام اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے ضروری ہیں۔


ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ کسی بھی صف میں موجود ہوں ان کی گردنوں پر قانون کا ہاتھ ہر حال میں ڈالاجائے، امن و امان کے قیام کیلیے سنی تحریک ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی، کراچی میں امن ہوگا تو ملک کی معیشت مضبوط ہوگی، بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر دہشت گرد کراچی، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں بدامنی و انتشار پھیلانے کے درپے ہیں تاکہ وہ اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرسکیں، مرکز اہلسنّت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام حکومت سے امیدیںوابستہ کیے ہوئے ہے، صوبائی اور وفاقی حکومتیں مصلحت پسندی سے بالاتر ہوکر ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں ۔
Load Next Story