رینجرزاورپولیس کو سیاسی دبائو سے آزاد کرکے آپریشن کیا جائے شاہ اویس نورانی

جن ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا تھا وہ کراچی چھوڑ چکے ہیں، اویس نورانی

مجوزہ آپریشن میں توجہ صرف لیاری، سہراب گوٹھ اور کٹی پہاڑی تک محدود ہے، اورنگذیب فاروقی

جمعیت علما پاکستان کے سینئر نائب صدر شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ جن ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا تھا وہ کراچی چھوڑ کر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکے ہیں جب تک رینجرز اور پولیس کو سیاسی دبائو سے آزاد نہیں کیا جاتا اس وقت تک کوئی بھی آپریشن کامیاب نہیں ہوگا۔


ان خیالات کا اظہار شاہ اویس نورانی مختلف وفود سے گفتگو میں کیا انھوں نے کہا کہ مجوزہ آپریشن میں توجہ صرف لیاری، سہراب گوٹھ اور کٹی پہاڑی تک محدود ہے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود شہر کراچی میں نصف سے زیادہ علاقوں میں اب بھی بیریئر اور رکاوٹیں نصب ہیں۔
Load Next Story