کراچی میں 1992 طرز کا آپریشن ہوا تو یہ متنازع ہوجائیگا عامر خان

اعلانیہ آپریشن پرجرائم پیشہ عناصرفرارہوگئے،صرف متحدہ کے زیراثرعلاقوں میں کارروائی ہورہی ہے

اعلانیہ آپریشن پرجرائم پیشہ عناصرفرارہوگئے،صرف متحدہ کے زیراثرعلاقوں میں کارروائی ہورہی ہے. فوٹو : فائل

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عامرخان نے کہاہے کہ ایم کیوایم کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کی حمایت کرتی ہے مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ آپریش منصفانہ اورغیر جانبدارنہ ہوناچاہیے، اگر آپریشن 1992کی طرز پرہواتو یہ بھی متنازع ہوجائیگا۔

اتوار کو کراچی پریس کلب میں ایکسپریس نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کراچی میں امن چاہتے ہیں اورہرممکن تعاون کی پیشکش کرتے ہیں،کراچی میں اعلانیہ آپریشن شروع ہوتے ہی جراہم پیشہ عناصر فرار ہوگئے ہیں۔




اب تک صرف ایم کیوایم کے زیراثر علاقوں کیا جارہاہے ہم اپریشن کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں،اب تک جو آپریشن کیاگیاہے اس میں قابل قدر کارگردگی دیکھنے میں نہیں آئی۔انھوں نے کہا ہے کہ اگرکسی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا،آپریشن میں جو بھی گرفتار ہو ان کوعدالتوں میں پیش کیا جائے۔
Load Next Story