جمشید کوارٹر کمسن بچہ گھر کے باہر سے پراسرار طور پر لاپتہ
بیٹے کو ہر جگہ تلاش کیانہ ملنے پر تھانے میں رپورٹ درج کرا دی، والد جوزف
بیٹے کو ہر جگہ تلاش کیانہ ملنے پر تھانے میں رپورٹ درج کرا دی، والد جوزف۔ فوٹو: فائل
جمشید کوارٹر کے علاقے سے کمسن بچہ پراسرار طور لاپتہ ہوگیا۔
جمشید کوارٹر سے لاپتہ ہونے والے 5 سالہ کیلون کے والد جوزف نے بتایاکہ ان کا بیٹا دن 12بجے کے قریب جمشید کوارٹر تھانے سے ملحقہ پولیس لائن کے قریب اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا جس کے بعد وہ اچانک لاپتہ ہوگیااسے ہر جگہ تلاش کرنے کے بعد تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ کیلون کے جی ٹو میں زیر تعلیم ہے جبکہ وہ خود برنس روڈ پر ایک فوڈ سینٹر میںملازمت کرتے ہیں اوران کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔