بس پر چھاپہ بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد خاتون سمیت2افراد گرفتار
سی آئی اے اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، بس اسلام آباد سے آ رہی تھی
سی آئی اے پولیس نے اس دوران بس کے ڈرائیور پر تشدد بھی کیا۔ فوٹو: فائل
MITHI:
اسلام آباد سے کراچی جانے والی مسافر بس نمبر GLTA 5884جس کی ونڈ اسکرین پر گورنمنٹ آف پاکستان لکھا ہوا تھا پر سعید آباد نیشنل ہائی وے پر اینٹی نارکوٹکس پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سی آئی اے پولیس مٹیاری کی مدد سے چھاپہ مارا اور تلاشی کے بعد اوور سیزپاکستانی خاتون عظمیٰ ریاض اور اس کے ساتھ موجود محمد صدیق کو حراست میں لے کر 3 بیگ برآمد کر لیے۔
جن میں12 درجن کاپر کے تاروں میں ہیروئن بھری ہوئی تھی، سی آئی اے پولیس نے اس دوران بس کے ڈرائیور پر تشدد بھی کیا۔ بعد میں اینٹی نارکوٹکس پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار افراد کو بس سمیت نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا،رابطے پر سی آئی اے پولیس مٹیاری کے انچارج ایاز کھیڑو نے بتایا کہ انہیں ایک بیگ ہیروئن کا ملا ہے۔
جبکہ بس عملے اور دیگر افراد کوحساس ادارے کے اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا ہے جن سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے، جس کے بعد مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ گرفتار خاتون عظمیٰ ریاض کے اوورسیز شناختی کارڈ نمبر 90406-0101665-4 پر پشاور اور ابوظبی کا پتہ درج ہے۔ آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔