ٹوکیو کو میزبانی دینا غیر منصفانہ ہے ترک وزیر اعظم

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی مسلم دنیا سے نگاہیں پھیر رہی ہے،طیب اردگان کی رائے

استنبول کی پیشکش 19 بلین ڈالر پر مشتمل ہونے کے باوجود خطرناک تھی، اردگان فوٹو: فائل

ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان کا کہنا ہے کہ استنبول کی جگہ ٹوکیو کو2020 اولمپک گیمز کی میزبانی دینا غیر منصفانہ ہے۔

اس کا مطلب یہ ہواکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی مسلم دنیا سے نگاہیں پھیر رہی ہے۔ ترک میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اردگان نے کہاکہ ٹوکیو اور میڈرڈ دونوں اس سے قبل گیمز کی میزبانی کرچکے جبکہ استنبول کو ابھی تک موقع نہیں دیا گیا، یہ سراسر ناانصافی ہے، ایک طرح سے وہ مسلم دنیا کے 1.5 بلین عوام سے اپنے تعلقات منقطع کررہے ہیں۔ استنبول کی پیشکش 19 بلین ڈالر پر مشتمل ہونے کے باوجود خطرناک تھی کیونکہ ترکی کو بڑے اسپورٹس ایونٹس کے انعقاد کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔




ترکی کی ایک اور پریشانی ڈوپنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے ہے، ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ڈرگس کے استعمال پر درجنوں ایتھلیٹس پر پابندی لگادی، اس کی تازہ ترین مثال ڈبل یورپیئن 100 میٹر ہرڈلز چیمپئن نیون یانت بنے۔ ترک وزیر کھیل سوات کلک کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ ترکی کیلیے کوئی مسئلہ نہیں، اردگان کہتے ہیں کہ ملک میں اس مسئلے کیخلاف جنگ جاری ہے، ہم نے 'ڈوپنگ کیخلاف زیرو ٹولیرنس' کا کہااور اس پر اپنا کام شروع کردیا ہے۔
Load Next Story